بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گلوکار نے گانا وائرل ہونے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

کھٹمنڈو(این این آئی)دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسا دلچسپ اور منفرد واقعہ رونما ہوا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا،

گانے گا کر اپنے فن کا لوہا منوانے والے ریپر گلوکار نے اپنا گانا وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم بننے کے عہدے کا حلف اٹھایا۔نیپال میں نوجوان ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندرا شاہ نے شاندار انتخابی کامیابی کے بعد بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔ 35 سالہ رہنما جنہیں بیلن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔صدر رام چندرا پاڈل نے انہیں باضابطہ طور پر وزیراعظم مقرر کیا جب ان کی جماعت راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے 275 رکنی پارلیمنٹ میں 182 نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کی۔یہ انتخابات ملک میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے بعد منعقد ہوئے جنہوں نے سابق حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔حلف برداری کی تقریب میں بیلن اپنے منفرد انداز میں سیاہ لباس، روایتی ٹوپی اور چشمے پہن کر شریک ہوئے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔تاہم اصل دھماکہ اس وقت ہوا جب انہوں نے حلف سے ایک روز قبل اپنا نیا ریپ سانگ جے مہاکالی جاری کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔گانے میں وہ عوام کو امید اور خوشحالی کا پیغام دیتے نظر آئے جبکہ ویڈیو میں انتخابی مہم کے مناظر اور عوام کا جوش بھی دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔نئے وزیراعظم کے انتخاب پر چین نے بھی مبارکباد دی ہے اور نیپال کی خودمختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی نوجوانوں کی طاقت اور روایتی سیاست کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…