بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حمزہ علی عباسی کی بہن نے لاکھوں ڈالرز اور درہم کیسے بیرون ملک منتقل کئے؟ الزامات کی تفصیلات

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے مالی معاملات سے متعلق نئی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں،

جن میں بیرونِ ملک بھاری رقوم کی منتقلی کا معاملہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران اہم ریکارڈ اور دستاویزات حاصل کی ہیں۔ ان شواہد میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی والدہ نسیم چوہدری اور بھائی کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرونِ ملک منتقل کیے۔تحقیقی دستاویزات کے مطابق ان جوائنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے 13 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم ملک سے باہر بھیجی گئی، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اس کی بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف تین بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے، جن میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

انہوں نے تقریباً 2 لاکھ ڈالرز کی جو رسیدیں پیش کیں، وہ ان کے ڈرائیور اور چند قریبی افراد کے نام پر تھیں، جنہیں تحقیقاتی ادارے نے ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔تحقیقات کے دوران بعض کاروباری اداروں کے نام بھی سامنے آئے، تاہم ٹیکس ریکارڈ سے یہ ثابت نہ ہو سکا کہ ان کمپنیوں کا ان کی ظاہر کردہ آمدن سے کوئی واضح تعلق ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ بڑی رقوم کے ذرائع اور منتقلی سے متعلق قابلِ اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ٹیکس گوشواروں میں ان رقوم کو شامل نہ کرنے کے باعث ان کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…