جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز کا انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا طریقۂ کار مرتب کر رہا ہے، جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بعد بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ سے پہلے اس اہم سمندری راستے سے روزانہ لگ بھگ 135 جہاز گزرتے تھے، لیکن تنازع شروع ہونے کے بعد یہاں ٹریفک تقریباً معطل ہو گئی۔ یکم مارچ سے 25 مارچ کے دوران صرف 116 جہاز اس راستے سے گزر سکے۔برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جو جہاز اس دوران گزرے، ان میں زیادہ تر چین، بھارت اور خلیجی ممالک سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ کچھ ایسے جہاز بھی شامل تھے جو مغربی پابندیوں کے باعث ’ڈارک فلیٹ‘ کہلاتے ہیں۔اخبار کے مطابق بعض جہازوں نے محفوظ گزرگاہ حاصل کرنے کے لیے ایران کو دو ملین ڈالر تک ادا کیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علاالدین بروجردی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس اسٹریٹجک گزرگاہ سے گزرنے والے ہر جہاز سے تقریباً اتنی ہی فیس وصول کی جا رہی ہے۔

رسک اینڈ کرائسس مینجمنٹ کے ماہر مارٹن کیلی نے بتایا کہ جہازوں کو اجازت دینے کا عمل متعلقہ ممالک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے حکومتوں کے درمیان مذاکرات پر مبنی ہوتا ہے۔ منظوری کے بعد جہاز کو ایک مخصوص کوڈ فراہم کیا جاتا ہے، جسے آبنائے ہرمز کے قریب پہنچ کر بین الاقوامی ہنگامی ریڈیو فریکوئنسی VHF 16 پر نشر کیا جاتا ہے۔ اس مرحلے پر ایرانی حکام جہاز کی دستاویزات، سامان کی منزل اور عملے کی تفصیلات کی جانچ کرتے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے بعد گزرنے والے جہازوں کا سامان امریکا یا یورپ کے لیے نہیں تھا، بلکہ زیادہ تر جہاز مشرقی ایشیا، جبکہ کچھ مشرقی افریقا اور جنوبی امریکا کی جانب روانہ ہوئے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہازوں نے روایتی شپنگ روٹس کے بجائے ایرانی سمندری حدود کا استعمال کیا تاکہ وہ بحفاظت گزر سکیں۔

رپورٹ میں دو پاکستانی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بعض غیر ملکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پاکستانی پرچم استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سفارتی ذریعے کے مطابق متعدد شپنگ کمپنیاں اپنی رجسٹریشن تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے تحت سفر کر رہی ہیں، جبکہ ایک اور ذریعے نے اسے ٹرمپ کے لیے خیرسگالی کا اشارہ قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کو اس بھاری فیس کی ادائیگی بھی ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ ایران اور پاسداران انقلاب پر امریکا، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک کی پابندیاں عائد ہیں۔

تاہم امریکی محکمہ خزانہ کی سابق اہلکار کلیئر میک کلیسکی کا کہنا ہے کہ ایران نے ادائیگیوں کے لیے خفیہ نیٹ ورک قائم کر رکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈین اور چینی کمپنیوں نے، جن کے جہاز اس عرصے میں اس راستے سے گزرے، اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران محفوظ راستے کے بدلے کوئی ادائیگی طلب نہیں کر رہا، جبکہ یورپی اور امریکی جہاز مالکان نے بھی کسی فیس سسٹم سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…