بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ واقعہ جے پور میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات گئے اپنے کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشل کالیا کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو باہر نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ ہرشل کالیا ویب سیریز کرائم نیکسٹ ڈور میں اپنی اداکاری کے باعث پہچان رکھتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک نیوز چینل سے بطور اینکر بھی وابستہ رہ چکی تھیں اور متعدد راجستھانی میوزک ویڈیوز میں مرکزی کردار ادا کرچکی تھیں، جبکہ حالیہ عرصے میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…