جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

جٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)جٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا ، ایئرلائن ٹکٹس مہنگے ہونے سے مسافروں پر بوجھ بڑھنے لگا۔

ایئر لائن کرایوں میں فیول سرچارج کی مد میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کردیا گیا ،جٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جاپہنچا،فیول قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں پر منتقل ہونے لگا اور ایندھن مہنگا ہونے کے باعث ٹکٹس بھی اسی تناسب سے مہنگے کیے جا رہے ہیں، ایئرلائنز نے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جٹ فیول کی قیمت میں 34 فیصد سے زائد ،بعض ایئرلائنز کے مطابق 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے،تمام ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے فیول سرچارج بڑھا دیا، بنیادی کرایہ برقرار رکھا گیا مگر اضافی سرچارج سے مجموعی ٹکٹ مہنگے ہوگئے۔

پی آئی اے نے لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کردیا ، کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اور سعودی عرب و گلف روٹس پر 50 ڈالر تک اضافی چارج نافذ کیا گیا ہے۔نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز لاگو کردیے۔ ایئرلائنز حکام کے مطابق خلیجی فضائی حدود کی بندش اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…