منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا بڑا اعلان

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو امریکا مزید سخت اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے تحت ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران کے بیشتر میزائل اور ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ان کے مطابق بڑی تعداد میں ایرانی بحری اثاثے بھی تباہ کیے گئے اور یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کسی بحریہ کو پہنچنے والا غیر معمولی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے موجودہ صورتحال کو تسلیم نہ کیا تو امریکا مزید شدید کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے ایران کو حالات کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق ماضی میں غلط فیصلوں کے باعث ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اگر یہی طرزِ عمل جاری رہا تو کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطے جاری ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ ملاقات یا پیش رفت کی حتمی تصدیق صرف باضابطہ اعلان کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس مذاکراتی عمل میں شامل رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ان کے بقول اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایران کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور تمام آپشنز بدستور زیر غور ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی صدر کی چینی قیادت سے ملاقات مئی کے وسط میں متوقع ہے، جبکہ چینی صدر کے دورہ واشنگٹن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…