ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجاویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں اپنی شرائط کے خلاف قرار دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم اسے قابلِ قبول نہیں سمجھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی صورت یہ اختیار امریکا کو نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت طے کرے۔ ایران نے ایک علاقائی ثالث کے ذریعے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی حکمت عملی جاری رکھے گا۔ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی کے لیے سب سے پہلے حملوں کا مکمل خاتمہ اور ایرانی شخصیات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا ضروری ہے۔ حکام نے کہا کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، اس کی دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایرانی حکام نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ صرف انہی شرائط پر ممکن ہوگا جو ایران پیش کرے گا، ساتھ ہی مستقبل میں دوبارہ کشیدگی سے بچنے کے لیے ٹھوس ضمانتیں بھی درکار ہوں گی۔ ایران نے جنگ کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور اس کے ازالے کی یقین دہانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ نہ صرف اس کے خلاف جاری کارروائیاں روکی جائیں بلکہ خطے میں دیگر مزاحمتی گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں بند کی جائیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کو تسلیم کروانا بھی اس کے مطالبات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کو جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی تجاویز پیش کی تھیں، جن میں بعض پابندیوں میں نرمی بھی شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق ان تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو محدود یا ختم کرنے، آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور International Atomic Energy Agency کی نگرانی کو یقینی بنانے جیسے نکات بھی شامل تھے، جبکہ سویلین جوہری تعاون کی پیشکش بھی اس پلان کا حصہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…