بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں مشکوک غیرملکی سافٹ ویئر کا انکشاف، تمام ادارے ہائی الرٹ

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نظام قائم کردیا،

نیشنل سرٹ کا مقامی طور پر چلنے والا نظام پی ٹی اے اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے جس کے تحت سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سرٹ کا نظام مالویئر انفارمیشن شیئرنگ پلیٹ فارم کے ذریعے قائم کیا گیا ہے نیشنل سرٹ کا نظام پاکستان آرمی سائبر ڈویژن اور پی ٹی اے کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔ تینوں اداروں کے درمیان معلوماتی تبادلے سے مربوط قومی سائبر دفاع یقینی ہوگیا ہے تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے قومی سائبر سیکیورٹی مزید مستحکم ہوگئی۔مقامی طور پر چلنے والا ایم آئی ایس پی سسٹم ملک کی سائبر خودمختاری مضبوط بناتا ہے، مرکزی تھریٹ انٹیلی جنس سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی ہے بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم اور جدید خطرات کے خلاف ریاستی تیاری میں بہتری، اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام نظام کے نشانہ بنانے کے خطرات سے بروقت آگاہی ملے گی۔ریئل ٹائم میں خطرات کی تیز رفتار نشاندہی اور ردعمل سے سائبر حملوں کا پھیلائو محدود ہوگا، تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس سے تھریٹ ہنٹنگ اور پیشگی خطرات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔دریں اثنا نیشنل سرٹ نے سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر کے فوری آڈٹ اور سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے اور نیشنل سرٹ نے تمام اداروں میں زیر استعمال سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا فوری آڈٹ لازم قرار دے دیا۔

نیشنل سرٹ نے خبردار کیا کہ سافٹ ویئر اپڈیٹس کو محفوظ نہ بنانے کی صورت میں بجلی، بینکاری اور دفاعی نظام متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمیونی کیشن ڈیوائسز، نیٹ ورک مینجمنٹ ٹولز اور صنعتی کنٹرول سسٹمز کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں مشکوک غیرملکی سافٹ ویئر کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ قومی انفراسٹرکچر میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی جامع اسکیننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل سرٹ کی جانب سے ایڈوائری بھی جاری کی گئی ہے جس میں نیشنل سرٹ نے تمام اداروں میں زیر استعمال سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا فوری آڈٹ لازم قرار دیتے ہوئے وینڈرز کی ملکیت، لاجسٹکس سسٹم اور سپلائی چین کے مکمل جائزے کی ہدایت کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سافٹ ویئر کی ٹیسٹنگ ایک ہفتے جبکہ ہارڈ ویئر کی جانچ دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کسی بھی خرابی یا مشکوک سرگرمی کی نشاندہی پر متاثرہ ہارڈ ویئر کو فوری طور پر الگ کرنے اور شواہد محفوظ بنانے کے ساتھ وینڈر کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

نیشنل سرٹ نے بتایا کہ غیر شفاف وینڈرز، غیر محفوظ لاجسٹکس اور غیر تصدیق شدہ سافٹ ویئر ریاستی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ عالمی سپلائی چین اب سائبر تخریب کاری اور جاسوسی کا اہم محاذ بن چکی ہے۔ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ سافٹ ویئر اپڈیٹس کو محفوظ نہ بنانے کی صورت میں بجلی، بینکاری اور دفاعی نظام متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمیونیکیشن ڈیوائسز، نیٹ ورک مینجمنٹ ٹولز اور صنعتی کنٹرول سسٹمز کو بھی خطرات لاحق ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…