ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے کوششیں تیز کردیں

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان نے چین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ محدود رابطے کی اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھے گا،

کیونکہ کابل انتظامیہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند گروہوں کے معاملے پر اپنا مؤقف تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس مؤقف سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام آباد نے افغانستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے بیجنگ کی حالیہ سفارتی کوششوں کو قبول نہیں کیا۔ چین نے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے اپنے خصوصی ایلچی کو کابل اور اسلام آباد بھیجا ہے، جو ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ژی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور براہِ راست مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔

بیجنگ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مفاہمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ تاہم باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک زمینی حقائق میں تبدیلی نہیں آتی، کابل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے جا سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے چین کو بتایا کہ اسلام آباد پہلے ہی براہِ راست اور بالواسطہ سفارتی ذرائع استعمال کر چکا ہے، لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ پاکستان نے اپنے تحفظات نہ صرف دوطرفہ سطح پر بلکہ دوست ممالک کے ذریعے بھی طالبان حکومت تک پہنچائے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چینی ایلچی اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ طالبان قیادت اپنے مؤقف میں کسی تبدیلی کے لیے تیار نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…