اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) سابق وزیرِاعظم عمران خان اس وقت جیل میں قید ہیں اور ان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے ماہرینِ علمِ نجوم کی مختلف پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ نجوم سامعہ خان نے کہا کہ موجودہ ستاروں کی گردش 23 اپریل تک عمران خان کے حق میں دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق اگر اس عرصے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوئی تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے، تاہم یہ کسی نہ کسی ڈیل کے تحت ہی ممکن نظر آتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس مدت میں رہائی نہ ہو سکی تو اس کے بعد فوری طور پر کوئی واضح وقت بتانا مشکل ہوگا۔
سامعہ خان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل تک کا عرصہ اہم ہے اور اس دوران کوشش کی جائے تو حالات سازگار ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر اس وقت کو استعمال نہ کیا گیا تو بعد میں صورتحال غیر یقینی ہو سکتی ہے۔
اسی پروگرام میں شریک ایک اور ماہرِ نجوم آغا بہشتی نے بھی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ایسے بنتے دکھائی دے رہے ہیں جو ان کی آزادی کے لیے سازگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
آغا بہشتی کے مطابق 11 مئی سے 26 مئی کے درمیان عمران خان کی رہائی کے امکانات واضح دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران، افغانستان اور خلیجی ممالک سے جڑے حالات پاکستان میں سیاسی اتحاد کی ضرورت پیدا کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی رہائی کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے۔
🚨🚨عمران خان 23 اپریل تک باہر آ جائیں گے، ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے بتا دیا۔@kirannaz_KN pic.twitter.com/SAq4Kd3QmY
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) March 16, 2026



















































