بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)عمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔

عمیر جسوال ایک باصلاحیت پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں جو اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے ٹی وی پر کئی یادگار پرفارمنسز دی ہیں، جن میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے چرخہ نو لکھا اور سمی میری وار شامل ہیں۔عمیر جیسوال نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں، وہ مور محل اور یلغار جیسے پراجیکٹ میں نظر آچکے ہیں۔ سال 2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا۔تاہم دونوں کے درمیان تقریبا ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ شادی شدہ تھے۔اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے، جن کی حال ہی میں عمیر جیسوال نے خود سوشل میڈیا پر بالواسطہ تصدیق کر دی۔

عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی رویے کو معمول بنانا چاہیے۔اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مرد و خواتین دونوں کے اس رویے کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے جو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عمیر جیسوال خود بھی ایک رشتے میں دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔مداح بھی ان کی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔صارفین کے مطابق بے وفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے، اور لوگوں کو درست مقف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…