جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

’’آیت اللہ خامنہ شہید کی اہلیہ زندہ ہیں ‘ ‘، ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ شہید کی اہلیہ کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی ذرائع ابلاغ نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقر زادہ زندہ ہیں اور ان کے کسی حملے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔ پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے فارس نیوز نے جمعرات کو اس حوالے سے وضاحت جاری کی۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ابتدائی بیان میں ان کی والدہ کے انتقال کا کوئی ذکر نہ ہونے پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد بعض سرکاری میڈیا اداروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی حملے میں مارے گئی ہیں، تاہم بعد میں ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کر دی۔

دوسری جانب ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ ان کا منصب انہیں اہم ذمہ داریاں سونپتا ہے اور موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی قیادت اور عوام کے درمیان رابطہ ہمیشہ مضبوط رہے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی قوت اور عظمت دکھا دی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قوم کی بہتر رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کریں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…