بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شادی سے ایک رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی، معروف اداکارہ کا انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)نامور پاکستانی اداکارہ کنول فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ والدین نے ان کی شادی طے کی تھی لیکن وہ شادی سے ایک رات قبل بھاگ گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ انسان جو بھی پروفیشن اختیار کرنا چاہتا ہے تو وہ اس میں نہیں پہنچ پاتا کیوں کہ وہ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ڈیزائنر میں نے شروعات کی اور پھر اپنا بوتیک بھی کھولا، بطور بیوٹیشن بھی کام کیا، سیلون بھی کھولا لیکن ان سے ہٹ کر پھر ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں آگئی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار شادی سے بھاگی ہوئی بھی ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے، میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ دراصل میرے گھر والے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ شادی کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی والدین کا دل رکھنے کے لیے انکار نہیں کیا اور خوب ساری شاپنگ وغیرہ کی اور پھر جس دن شادی تھی اس سے ایک رات پہلے بھاگ گئی۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اس دوران تو شادی کارڈز وغیر بھی چلے گئے ہوں گے سب کے پاس اور باقی تیاریاں بھی ہوگئی ہوں گی؟

جس پر کنول فاروق نے بتایا کہ میرے والدین بھی تھوڑا بہت سمجھ چکے تھے اور وہ مجھے جانتے تھے، اس لیے انہیں شک تھا، اس لیے انہوں نے بھی محدود لوگوں کو بلایا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی۔میزبان نے پوچھا کہ والدین کو وقت پر کیوں نہیں بتایا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش تھے تو میں نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے انہیں خوش رہنے دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…