جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نادرانے نائکوپ کی میعاد ختم ہونے، گم یا خراب ہونے پر دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے نائکوپ کی میعاد ختم ہونے، گم یا خراب ہونے پر دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر آپ کے نائکوپ کی میعاد ختم ہوگئی ہے، یہ گم یا خراب ہوگیا ہے تو آپ پاکستان بھر میں کسی بھی نادرا دفتر سے نیا کارڈ بنوا سکتے ہیں، یہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بھی دوبارہ بنوایا جا سکتا ہے۔نادراکے مطابق تجدید یا ری پرنٹ کیلیے کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں، صرف پرانا شناختی کارڈ نمبر ہی کافی ہے۔نادرا میگا سینٹرز پر سیلف سروس کائوسک کی سہولت موجود ہے جہاں سائل خود اپنا نمبر درج کر کے بائیومیٹرک تصدیق، تصویر اور دستخط اپ ڈیٹ کر کے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔فیس کی ادائیگی کیلیے ای سہولت، ایزی پیسہ، جیز کیش اور راست جیسے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔کیٹیگریز درخواست گزار اپنی ضرورت کے مطابق نارمل، ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹگری کا انتخاب کر سکتے ہیں۔نادرا حکام کے مطابق یہی تمام عمل نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔ پاک آئی ڈی کے ذریعے اپلائی کرنے کی صورت میں کارڈ دنیا بھر میں سائل کے فراہم کردہ پتے پر ڈیلیور کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نادرا کا مقصد شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کم سے کم وقت میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…