اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے اس یقین کا اظہارکیا ہے کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ2015ءکے بعد بھی بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان کام جاری رکھیں گے جب کہ اس فیصلے سے ان کے حریف اور (ن) لیگ بلوچستان کے صدر نواب ثنا اللہ زہری کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔ڈاکٹرعبد المالک کے بلوچستان کی اتحادی حکومت کے سربراہ کے طور پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ فوج سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ان کے کام پر اظہاراطمینان اوران کی تعریف کے بعد کیاگیا، اسٹیبلشمنٹ صوبے میں سیاسی استحکام کی واپسی کیلیے ڈاکٹر عبد المالک کے کردار کی معترف ہے۔ 2013ءکے عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی نیشنل پارٹی اور محمود خان اچکزئی کی پختونخوا عوامی ملی پارٹی سے مل کر اتحادی حکومت تشکیل دی تھی اور اس وقت یہ فیصلہ کیاگیا تھا کہ نصف دور حکومت کے دوران وزیر اعلیٰ کا قلمدان نیشنل پارٹی کے پاس رہیگا جبکہ باقی دور حکومت میں یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس رہیگا۔مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثنا اللہ زہری کو یہ یقین تھاکہ 2015ءکے آخر تک یہ عہدہ انھیں مل جائیگا تاہم اب یہ دکھائی دیتا ہے کہ حالات ان کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اسٹیک ہولڈرز بلوچستان حکومت کے موجودہ سیٹ اپ میں تبدیلی نہیں چاہتے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی یہ بات سمجھتی ہے کہ ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کی مڈل کلاس لیڈرشپ نے بلوچوں کے زخموں پرکسی حد تک مرہم رکھا ہے جبکہ ایک سردارکو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے سے قبائلی دشمنیوں کو ہوا ملے گی۔ماضی میں بھی بلوچستان کی حکومتیں قبائلی دشمنیوں اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔عبدالمالک بلوچ کے کریڈٹ پر بلوچ علیحدگی پسند بلوچوں سے رابطوں کے بعد انھیں مذاکرات کی میز پر لانے،فراری کمانڈرز کو ہتھیار ڈلوانے جیسے اقدامات ہیں جبکہ وہ خود ساختہ جلا وطن خان آف قلات کو واپس پاکستان لانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں
ڈاکٹر مالک بلوچ 2015 کے بعد بھی وزیر اعلیٰ رہیں گے، اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































