اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پریانکا نے بالی وڈ چھوڑ کر ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بالی وڈ میں بہترین کام کرنے کے باوجود ہالی میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی بالی وڈ چھوڑنا چاہتی تھی، جب میں ہندی فلموں میں کام کر رہی تھی تو میں نے بہت سی وجوہات کی بنا پر خودکو محدود محسوس کیا۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں اپنے کام کو اور وسیع کرنا چاہتی تھی، مجھے ایک طرح سے ایسے مواقع تلاش کرنے کی طرف دھکیل دیا گیا جو بطور ایک فنکار مجھے کرنے چاہیے، پھر میں کام کیلئے امریکا پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب 12 سال یا اس سے بھی زیادہ کا وقت گزر گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اچھے کام کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہندوستانی فلمیں پسند ہیں، میں بھارت دوبارہ واپس آکر واقعی خوش ہوں،

اور مجھے بالی وڈ اور ہالی وڈ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پسند نہیں، مجھے دونوں انڈسٹری میں کام کرنا پسند ہے۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا مختلف ہے جیسے دونوں کی ثقافتیں مختلف ہیں، لیکن اب میرا دماغ دو مختلف طریقوں سے کام کرسکتا ہے، اس لیے یہ واقعی ایک منفرد، حیرت انگیز اور مزے کی چیز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…