اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ایسے اشارے ملے ہیں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے، اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں ایران سے متعلق اہم دعوے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شاید حیات نہیں رہے، تاہم اس بارے میں حتمی تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کئی کمانڈرز بھی مارے جا چکے ہیں، جبکہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور متعدد سینئر جوہری حکام بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ایران میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا اور کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل کو ضروری محسوس ہوگا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر تقریباً 30 بم گرائے گئے اور ایران میں 500 سے زائد مقامات کو 200 اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ دوسری طرف ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی اور بحری حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں ایرانی میڈیا کے مطابق 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہو گئے۔ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ کے قریب بھی کئی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تاہم ایران نے صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے محفوظ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…