ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عیدالفطر 2026 کے حوالے سے فلکیاتی اندازے سامنے آ گئے ہیں۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے

امکان ظاہر کیا ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہوں گے اور ملک میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا چاند اسی روز صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، لیکن غروبِ آفتاب تک اس کی عمر تقریباً 13 گھنٹے ہوگی، جبکہ آنکھ سے رویت کے لیے کم از کم 19 گھنٹے عمر درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چاند کی رویت کے لیے سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان کم از کم 40 منٹ کا وقفہ ضروری سمجھا جاتا ہے، جبکہ متعلقہ روز کراچی میں یہ فرق تقریباً 26 منٹ اور پشاور میں 30 منٹ ہوگا، جو مطلوبہ معیار سے کم ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ مطلع صاف بھی ہو، تب بھی چاند کی کم عمر اور افق پر مختصر قیام کے باعث اسے ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا سائنسی لحاظ سے ممکن نہیں ہوگا۔

ان فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر یکم شوال 1447 ہجری کا آغاز 21 مارچ 2026 سے متوقع ہے، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…