اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

جیکی شیروف کی بیٹی نے افغانی فائٹر کے ساتھ ممبئی میں ’’لیو اِن ریلیشن‘‘ میں رہنے کا اعتراف کرلیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شروف کی بیٹی کرشنا شیروف نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

وہ ایک افغان مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ میں ہیں۔33 سالہ کرشنا اس وقت ریئلٹی شو The 50 میں حصہ لے رہی ہیں۔ شو کی ایک حالیہ قسط میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں پروگرام کے ٹاسکس نہایت مشکل اور سنسنی خیز ہیں، وہیں ان کی ذاتی زندگی بھی خاصی دلچسپ ہے۔کرشنا نے بتایا کہ فٹنس ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور اسی میدان سے وابستہ ایک ایم ایم اے فائٹر سے ان کی قربت بڑھی۔ اگرچہ انہوں نے اپنے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ افغان فائٹر عبدالعظیم بداخشی ہیں۔ان کے مطابق پہلی ملاقات ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا۔ تقریباً آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت جاری رہی۔ بعد ازاں دونوں گوا میں ملے اور دو ہفتے ساتھ گزارنے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا۔

اس کے بعد دہلی اور پھر ممبئی میں وقت گزارنے کے بعد ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔کرشنا شیروف کا کہنا تھا کہ محبت کا مطلب ایک دوسرے کے سکون اور خوشی کو ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تعلق کے آغاز میں زبان ایک رکاوٹ تھی کیونکہ ان کے ساتھی فارسی بولتے تھے جبکہ وہ انگریزی استعمال کرتی تھیں، اور دونوں کی ہندی بھی زیادہ روانی سے نہیں تھی۔ تاہم باہمی سمجھ بوجھ اور مضبوط رابطے نے اس فرق کو کم کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…