اسلام آباد(نیوزڈیسک) یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں ایک چوتھائی کمی ہوگئی، جی ایس پی پلس کے باوجود آٹھ ماہ کے دوران تقریبا پا نچ ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ یورپی یونین کیمطابق پاکستان سے درآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں، جنوری سے اگست دوہزار پندرہ کے دوران پاکستان سے صرف چار ارب ننانوے کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں، گذشتہ سال آٹھ ماہ میں یہ حجم چھ ارب چھ کروڑ ڈالر تھا۔