جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

کاش! مریم نواز کراچی آجائیں، مومنہ اقبال نے خواہش ظاہر کردی

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں،

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟ادکارہ نے کہا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ لکھ پوچھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں کیوں کہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، اس لیے مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا شاید آپ کی کوئی سن لیں۔

مومنہ اقبال نے جواب دیا بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہوجائے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔کراچی کے تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتا تھا اور صارفین نے پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…