اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

’’ مجھے بڑی عمرکی عورتیں پسند ہیں، دوستوں کے گھر جاتا تو کہتاتھا کہ بہنیں سائیڈ پر کر دو امی کو خطرہ ہے‘‘بشریٰ انصاری کے شوہر کا حیران کن بیان وائرل

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین حالیہ ٹی وی انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

دونوں میاں بیوی نے ایک نجی چینل کی خصوصی رمضان نشریات میں شرکت کی جہاں گفتگو کے دوران اقبال حسین کے بعض دلچسپ اور غیر روایتی بیانات نے صارفین میں بحث چھیڑ دی۔انٹرویو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں کم عمر لڑکیاں کبھی متاثر نہیں کرتیں بلکہ وہ ہمیشہ عمر میں بڑی خواتین کو زیادہ پسند کرتے رہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے ایک پرانا واقعہ بھی سنایا کہ دوستوں کے گھروں میں مذاقاً کہا کرتے تھے کہ بہنوں کو ایک طرف کر دیں کیونکہ انہیں تو ماؤں سے خطرہ ہوتا ہے، جس پر سب لوگ ہنسی مذاق میں اپنی ماؤں کو چھپا لیتے تھے۔اقبال حسین نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود کو روایتی ازدواجی زندگی کے لیے موزوں شخصیت نہیں سمجھتے تھے کیونکہ ان کی طبیعت آزاد مزاج اور قدرے بے قید رہی ہے۔ ان کے مطابق کم عمری سے ہی ان کی سوچ سنجیدہ اور پختہ تھی، اسی وجہ سے ذہنی ہم آہنگی عموماً ان سے بڑی عمر کی خواتین کے ساتھ زیادہ محسوس ہوئی۔گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے بشریٰ انصاری کو پسند کرتے تھے، مگر ابتدا میں شادی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ ان کے بقول اداکارہ اکثر انہیں مختلف رشتوں کی تجاویز دکھاتی تھیں۔

ایک موقع پر انہوں نے مزاحاً کہا کہ اگر وہ انہیں شادی شدہ دیکھنا چاہتی ہیں تو خود ہی کیوں نہ ان سے شادی کر لیں۔ بعد میں یہی بات سنجیدہ رخ اختیار کر گئی، انہوں نے باقاعدہ رشتہ بھیجا اور یوں دونوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…