بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکار گووندا کا پاکستان مخالف فلموں میں کام سے انکار

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ کے باعث خبروں میں ہیں،

جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرتے جس میں کسی ملک یا قوم کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جائے۔گووندا 1990 کی دہائی میں اپنی کامیڈی اور رومانوی سپرہٹ فلموں کے باعث بھارت اور پاکستان دونوں میں بے حد مقبول رہے ہیں، حال ہی میں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں گووندا نے بتایا کہ میں نے 2001 کی بلاک بسٹر فلم غدر، ایک پریم کتہا میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ غدر میں زبانی بدکلامی تھی، میں ویسے بھی ایسی فلمیں نہیں کرتا جہاں مجھے کسی کو گالیاں دینی ہوں، خاص طور پر کسی ملک کے خلاف، میں کسی کے لیے بھی ایسا کام نہیں کرتا۔ان کے اس بیان پر شو میں موجود بھارتی ریپر بادشاہ اور دیگر ججز حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کو اس فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین ان کے موقف کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ گووندا ایک محبت کرنے والے انسان ہیں، انہوں نے کبھی کسی ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

دوسرے نے کہا ہے کہ اسی لیے ہم انہیں پسند کرتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی چیز آپ کو نمبر ون اور قابلِ محبت بناتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…