بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

گوری خان نے ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے رکھ دی

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنے تقریبا ایک صدی پرانے آبائی گھر کو جدید طرز کے لگژری ریزورٹ میں تبدیل کردیا۔

گوری خان اگرچہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکار کی شریک حیات ہیں تاہم انہوں نے اپنی الگ شناخت بطور انٹیریئر ڈیزائنر قائم کی اور متعدد مشہور شخصیات کے گھروں کو منفرد انداز میں ڈیزائن کیا۔ انہوں نے اپنے ذاتی گھر منت کی سجاوٹ میں بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا جہاں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔حال ہی میں گوری خان نے ایک جذباتی اور ذاتی نوعیت کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے 1933 میں تعمیر ہونے والی اپنی خاندانی جائیداد کی ازسرِنو تزئین و آرائش کی۔ اس تاریخی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے 6 کمروں پر مشتمل ایک شاندار ولا کی شکل دی گئی ہے، جو بھارت کے خوبصورت پہاڑی مقام ڈلہاسی میں واقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ خاندانی گھر اب ایک لگژری ریزورٹ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں عام افراد بھی قیام کر سکتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں گوری خان نے اپنے بچپن میں خاندان اور کزنز کے ساتھ کئی یادگار تعطیلات گزاری تھیں۔اس منصوبے میں گوری خان کی کزن رستم تیواڑی نے بھی ان کا ساتھ دیا، جبکہ یہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواڑی کی ملکیت ہے۔ ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…