اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

نک جوناس سے علیحدگی کی افواہوں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑدی۔

شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 43سالہ اداکارہ نے پہلی بار کھل کر ان قیاس آرائیوں پر بات کی ہے جو ابتدا ہی سے اس جوڑے کے گرد منڈلاتی رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی مبینہ علیحدگی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد یہ معاملہ مزید زیر بحث آ گیا۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ آج تک یہ نہیں سمجھ سکیں کہ ان کی شادی میں ایسی کون سی بات تھی جو بعض لوگوں کو کھٹکتی رہی۔ ان کے مطابق ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ اور ان کے شوہر مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک، مذاہب، ثقافتوں اور عمر کے فرق پر شادی کے وقت جو بحث چھڑی، وہ کسی حد تک تکلیف دہ ضرور تھی تاہم انہوں نے اور ان کے شوہر نے ان باتوں کو اہمیت دینے کے بجائے اپنے رشتے کو ترجیح دی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کو آٹھ برس مکمل ہو چکے ہیں اور اگر کچھ افراد اب بھی اس کے خاتمے کے منتظر ہیں تو یہ ان کی ذاتی سوچ ہے، ان کے بقول وہ اس بارے میں مزید سوچنا مناسب نہیں سمجھتیں، کیونکہ ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے اور جس کے ساتھ چاہے زندگی گزارے۔

انہوں نے شوہر نک جوناس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اخلاص اور سنجیدگی جیسی خوبیاں نمایاں ہیں، جو انہیں اپنے والدین سے وراثت میں ملی ہیں۔پریانکا کے مطابق جب وہ پہلی بار نک جوناس سے ملیں تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ بھی اسی مزاج اور سوچ کے حامل ہیں، اور یہی ہم آہنگی ان کے رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…