اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کی دوپہر میں ہوگی جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں رمضان کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں جس پر ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ دوپہر جمعہ۔واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اگرچہ دونوں شخصیات نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور ان کے گھریلو تقریبات میں شامل ہونے سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ اور عاصم کے ڈانس کی ویڈیو نے افواہوں کو ہوا دے دی۔حال ہی میں عاصم اظہر کے گھر قوالی نائٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کی جس کے بعد شادی سے متعلق چہ مگوئیاں مزید تیز ہو گئیں

تاہم اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینا مناسب سمجھا اور مداح کے پوچھے گئے سوال کا بھی اسی انداز میں جواب دیا۔اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ عامر مذاق کر رہی ہیں یا واقعی انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…