اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کراچی میں باڑے والوں نے انجکشن پر پابندی اور دودھ کی پیداوار میں کمی کا توڑ نکالتے ہوئے دودھ میں پہلے سے زیادہ پانی ملانا شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دودھ کی قیمت اور دودھ کی ہڑتال کے بعد پتلا دودھ مل رہاہے اور اس میں ملائی بھی واضح طور پر کم ہوتی ہے۔ ڈیری فارم ذرائع کے مطابق انجکشن پر پابندی کے بعد دودھ کی پیداوار میں30 فیصد تک کمی آئی جبکہ کم دودھ پر مڈل مین کا 1300 روپے فی من جرمانہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 50 سے 55 فیصد باڑے والوں نے دودھ میں پہلے کی نسبت زیادہ پانی ملانا شروع کر دیا ہے۔