جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کرائے پر لینے کے طریقہ کار کو زیادہ شفاف اور سہل بنانے کی غرض سے ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کو عملدرآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جوائنٹ سیکرٹری فیاض الحق نے ایک باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر وزارت اپنے عملے کے لیے رہائش کا انتظام اپنے مقررہ بجٹ کی حدود میں رہتے ہوئے خود کرے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اخراجات پر قابو پانے اور عمل کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق اس پالیسی کے بعد مختلف سرکاری اداروں کو اپنے ملازمین کی رہائش سے متعلق فیصلوں میں زیادہ انتظامی اختیار حاصل ہوگا، جس سے تاخیر کم ہوگی اور سہولیات کی فراہمی تیز ہو سکے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ ضابطہ گریڈ ایک سے لے کر گریڈ بائیس تک تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس نئی حکمتِ عملی کا بنیادی مقصد شفافیت کو فروغ دینا، سہولت فراہم کرنا اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے تاکہ سرکاری وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…