جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت گھٹ کر 68 ڈالر 79 سینٹ فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی کم ہو کر 64 ڈالر 13 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے دوران بھارت کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے تیل کی درآمد عارضی طور پر روک دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے روسی سپلائی کے متبادل کے طور پر مغربی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے تقریباً 60 لاکھ بیرل خام تیل خرید لیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی روسی تیل پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کر دی ہے، جس سے عالمی توانائی کی منڈی پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی و معاشی حالات کے باعث آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ادھر قیمتی دھاتوں کی عالمی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قدر میں تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد فی اونس قیمت 5 ہزار 16 ڈالر رہ گئی، جبکہ چاندی 2.5 فیصد سستی ہو کر 81 ڈالر 31 سینٹ فی اونس پر آ گئی۔ یاد رہے کہ 29 جنوری کو سونا 5 ہزار 594 ڈالر فی اونس اور چاندی 121 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور عالمی معاشی دباؤ کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

پلاٹینم بھی 1.6 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 88 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ پلاڈیم کی قیمت گھٹ کر ایک ہزار 710 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…