جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلی پنجاب کا رمضان سے قبل عوام کے لیے شاندار تحفہ

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے،

یہ فیسٹیول 13فروری سے 15فروری تک جیلانی پارک میں ہوگا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ، انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے لیے ریلیف سٹالز قائم کیے جائیں گے، ماہ مبارک سے قبل آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیا خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی، رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ فوڈ سیفٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ مقامی ثقافت، روایات اور علاقائی رنگ کو مختلف تقریبات میں نمایاں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر فیملیز کے لیے محفوظ، خوشگوار اور عوام دوست ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، رمضان کے آغاز سے قبل سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی سے ہر خاص و عام کو ریلیف ملے گا،

فیسٹیول میں ہر قسم کی اشیا پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ عاصم جاوید نے کہا کہ اشیا خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی، تمام سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…