ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اوپر والے نے جو لکھ دیا اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اچانک بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد سراج پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو گئے

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) بھارت کے فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

حالانکہ حیران کن طور پر انہیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے صرف ایک دن قبل 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ موقع انہیں اس وقت ملا جب بھارتی بولر ہرشت رانا انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سراج نے بتایا کہ وہ خود بھی اس بات کے لیے تیار نہیں تھے کہ انہیں ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ چکے تھے کہ وہ اس بڑے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، مگر قسمت نے آخری لمحے پر سب کچھ بدل دیا۔محمد سراج نے بتایا کہ جب سوریہ کمار یادو نے فون کر کے انہیں ٹیم میں شمولیت کی خبر دی تو ابتدا میں انہوں نے اسے مذاق سمجھا۔ سراج کے مطابق وہ اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تھے اور آرام کر رہے تھے کہ اچانک فون آیا اور کہا گیا کہ فوراً تیاری کریں اور سفر کے لیے تیار ہو جائیں۔پریس کانفرنس کے دوران جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے سراج نے کہا کہ فلائٹ میں بیٹھے ہوئے بھی انہیں یہی محسوس ہو رہا تھا کہ شاید یہ سب ایک خواب ہے، کیونکہ گزشتہ ایک سال سے وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ نہیں کھیل رہے تھے اور اسی بنیاد پر انہوں نے یہ مان لیا تھا کہ ورلڈ کپ ان کے نصیب میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سوریہ کمار یادو نے سنجیدگی سے بتایا کہ وہ واقعی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں تو یہ لمحہ ان کے لیے ناقابلِ یقین تھا۔ سراج کا کہنا تھا کہ جو تقدیر میں لکھا ہو، اسے کوئی نہیں بدل سکتا، اور اللہ نے انہیں نہ صرف اسکواڈ میں شامل کیا بلکہ میدان میں کارکردگی دکھانے کا موقع بھی دیا۔

اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے محمد سراج نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اس لیے جذبات کا ہونا فطری بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش یہی تھی کہ وہ سادہ اور مؤثر بولنگ کریں، جیسا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کرتے آئے ہیں، اور وکٹ ٹو وکٹ گیند بازی کا انہیں فائدہ بھی ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…