ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں آئی سی سی کے تقریباً 174 ملین امریکی ڈالر محفوظ ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ نقصان کا اندازہ براڈ کاسٹنگ حقوق، گیٹ ریونیو اور اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا تھا۔ جیسے ہی پاک بھارت میچ کی بحالی کا اعلان سامنے آیا، ممبئی اور کولمبو کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ممبئی اور کولمبو کے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں 10 ہزار سے 60 ہزار روپے تک بڑھ گئیں۔ اس کے ساتھ ہی کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا، کیونکہ اس سے سیاحت اور کاروبار میں اضافے کی توقع ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد کئی ہوٹل بکنگز منسوخ کروانے کے لیے رابطے کیے جا رہے تھے، جبکہ شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی واپسی کی پالیسی کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق 15 فروری کو بھارت کے مدمقابل میدان میں اترے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں فیصلے میں تبدیلی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…