جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دھماکا خیز فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت جاری

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پابندی کے باوجود جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھماکہ خیز فلئیر گیس کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک بھر میں فلیئر گیس مافیا بے لگام ہو چکی ہے ،پابندی کے باوجود وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں دھماکا خیز فلئیر گیس کا غیر قانونی استعمال جاری ہے۔وفاقی دارلحکومت سمیت جڑواں شہر راولپنڈی میں 28سی این جی سٹیشنوں پر فلئیر گیس غیر قانونی طور پر بیچی جا رہی ہے۔اوگرا قوانین کے مطابق فلئیر گیس جلانے کیلئے صرف بھٹوں اور انڈسٹری کو فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ گیس دھماکا خیز ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔صرف راولپنڈی اور اسلام آباد ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں 1200کے قریب اسٹیشنوں پر یہ گیس دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے۔فلئیر گیس کے استعمال سے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں دھماکوں سے نقصانات کے واقعات ہو چکے ہیں جبکہ دھماکا خیز ہونے کے ساتھ فلئیر گیس گاڑی کے انجنوں اور ماحول کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

ڈائریکٹر ایکسپلوسو نے اس حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف مقامات پر فلئیر گیس والے 13سٹیشنز کے لائسنس کینسل کر دیئے گئے تھے، تاہم گیس سٹیشنز نے عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے اور وہ حکم امتناعی کی آڑ میں چل رہے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…