بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

اداکارراجپال یادیو قرض تنازع کیس میں تہاڑ جیل منتقل

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئے ہیں،

ان کو طویل عرصے سے جاری مالی تنازع کیس میں سرینڈر کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔یہ کیس 2010 کا ہے جب راجپال یادیو نے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ بھارتی روپے قرض حاصل کیا تھا، فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے باعث قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔اپریل 2018 میں مجسٹریٹ کی عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا کو نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت سزا سنائی تھی، جو مالی لین دین میں چیک ڈس بانس ہونے سے متعلق ہے، اس کے بعد اپیلوں اور دیگر قانونی کارروائیوں کے باعث یہ معاملہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک زیرِ سماعت رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ پیش رفت میں اداکار نے کیس کے سلسلے میں خود کو حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں بقایا رقم کی عدم ادائیگی کے باعث جیل بھیج دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق سود اور جرمانوں سمیت واجب الادا رقم تقریبا 9 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔راجپال یادیو متعدد فلموں میں اپنی یادگار مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں،

تاحال اداکار کی جانب سے حالیہ عدالتی فیصلے پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…