بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

مشہور انگلش کلوگار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) سال 2023 میں مقبول ہونے والے انگریزی گانے “ٹو مچ” سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی ریپر اور گلوکار سینٹرل سی کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینٹرل سی نے ایک لائیو اسٹریمنگ سیشن کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور ساتھ ہی اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔ لائیو گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کلمہ شہادت پڑھ چکے ہیں اور اب خود کو مسلمان سمجھتے ہیں۔27 سالہ فنکار نے مزید انکشاف کیا کہ قبولِ اسلام کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی بدل کر عقیل رکھ لیا ہے۔ اس موقع پر لائیو اسٹریم میں موجود ان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ اس سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی خیالات پر بات نہیں کی تھی، البتہ سوشل میڈیا پر ان کی بعض پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں موسیقی کے میدان میں قدم رکھا۔

وقت کے ساتھ وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کے نمایاں فنکاروں میں شمار ہونے لگے۔ مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے اس گلوکار نے مختلف موسیقی اندازوں کو یکجا کر کے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی۔سینٹرل سی اپنی منفرد دھنوں اور عام زندگی سے جڑے بولوں کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں میں مقبول ہیں۔ واضح رہے کہ فنّی دنیا میں سینٹرل سی کے نام سے پہچانے جانے والے اس برطانوی گلوکار کا اصل نام اوکلی نیل سیزر سو ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMJUSTBAIT (@imjustbait)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…