اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

سزا یافتہ جنسی مجرم ایپسٹین کی فائلز میں نام آنے پر انوراگ بھارتی فلم ساز کشیپ نے خاموشی توڑ دی

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی معروف فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی تازہ دستاویزات میں نام سامنے آنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ نے انٹرنیٹ پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ سزا یافتہ پیڈوفائل جیفری ایپسٹین سے ان کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایپسٹین فائلز میں انوراگ کاشیپ کا حوالہ ایک ای میل تھریڈ کے ذریعے سامنے آیا ہے، اس ای میل تھریڈ میں مختلف بین الاقوامی ورکشاپس کے ممکنہ شرکا کی فہرست شامل ہے۔مبینہ طور پر منتظمین نے مذکورہ ای میل میں ایک بالی ووڈ بوائے اور ایک معروف بالی ووڈ ہدایت کار کا ذکر کیا ہے، جسے بعض حلقوں نے انوراگ کشیپ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ان ورکشاپس کے موضوعات میں طب، ٹیکنالوجی اور بدھ مت جیسے موضوعات شامل تھے اور دعویٰ کیا گیا کہ2017 میں بیجنگ میں ایپسٹین سے منسلک ایک تقریب میں اس فلم ساز کی شرکت متوقع تھی۔اب انوراگ کشیپ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے ان دعوں کو گمراہ کن اور محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بیجنگ کا سفر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرا نام ان دستاویزات میں کیسے شامل ہوا، مجھے نہ تو ایسی کسی ای میل کا علم ہے اور نہ ہی کسی ایسی تقریب کا، مجھے پیشہ ورانہ بنیادوں پر تقریبات اور ورکشاپس میں شرکت کی متعدد دعوتیں موصول ہوتی رہتی ہیں تاہم میں شاذ و نادر ہی ان کا جواب دیتا ہوں۔انوراگ کشیپ کے مطابق ان کا جیفری ایپسٹین کے مبینہ نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

انہوں نے تمام دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بے ترتیب ای میل ہے جو خود ہی سب کچھ واضح کر دیتی ہے، میرے نام پر بننے والی کلک بیٹ خبریں میری فلموں سے زیادہ مقبول ہو جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…