جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ایک امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آیا، جہاں امام بارگاہ کے نزدیک زور دار دھماکا سنا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی نوعیت جانچ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…