لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 4 روپے 4 پیسے کم کرنے کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا اور یہ اقدام صنعتوں کی بحالی اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
فیصل ایوب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بجلی نرخوں میں کمی سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، جس کے نتیجے میں ملک میں صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر توانائی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے تاہم ملکی معیشت کی ترقی میں صنعتی شعبے کا کردار بنیادی ہے۔















































