اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بدھ 4 فروری کو پورے پنجاب میں سرکاری ادارے بند رہیں گے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل گورنمنٹ کے ادارے اور سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس روز تعطیل پر ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر نافذ ہوگی تاکہ شہری آسانی سے شبِ برات کی مذہبی عبادات اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ اوقاف اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد، درباروں اور قبرستانوں میں متوقع رش کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔















































