بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کا 12 سال کی عمر میں شادی کرنے کا اعتراف

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے کہا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک(پی ٹی وی)کی معروف اداکارہ جہان سلطانہ، جنہیں نوشابہ بی بی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ بالخصوص پرانے ڈراموں میں پشتون کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور رہی ہیں۔ اداکارہ نے پشتو ریڈیو میں بھی کام کیا ہے، نوشابہ بی بی کی پشتو ریڈیو اور پی ٹی وی سے وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

ان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ ہمیشہ ٹی وی پر سر ڈھانپ کر نظر آئی ہیں، مداح ان کی شائستگی اور خوش گفتاری کے معترف ہیں، جب کہ خیبر پختونخوا میں ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔حال ہی میں نوشابہ بی بی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی کم عمری کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔نوشابہ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے ملازمت یا کیریئر کے لیے کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ میری شادی کردی گئی، ایک دن مجھے بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے، بس مجھے ایک لپ اسٹک دی گئی، اور میں سب کچھ بھول گئی، کیونکہ لپ اسٹک میری کمزوری تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خوشی خوشی سہیلیوں کے درمیان جا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئی، اس وقت بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب تمام مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بھابھی سے کہا کہ مجھے واپس گھر بھیج دیں، ہم دونوں کے درمیان عمر کا فرق 23 سال تھا، وہ میرے خالہ زاد تھے اور اس شادی کے لیے میری خالہ نے ہی اصرار کیا تھا۔نوشابہ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی، میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، میرے والد کافی سخت تھے، لیکن میرے شوہر نے میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…