بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف اینکر پرسن اور پاکستان عوامی راج تحریک کے رہنما اقرار الحسن کی اہلیہ فرح یوسف نے اپنے شوہر سے علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر پہلی بار کھل کر مؤقف اختیار کیا ہے۔حال ہی میں فرح یوسف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تعلق سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔اقرار الحسن کے ساتھ رشتے کے آغاز کے بارے میں سوال پر فرح یوسف نے بتایا کہ ابتدا میں دونوں کے درمیان زیادہ قربت نہیں تھی، کیونکہ اقرار ان کے سینئر تھے جس کی وجہ سے احترام اور جھجھک کا عنصر موجود تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ یہ تعلق مضبوط ہوا اور دوستی میں بدل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور باہمی طور پر خود کو بہت پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اقرار کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہیں، ان کے لیے کھانا تیار کرتی ہیں، اکٹھے فلمیں دیکھتی ہیں اور ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے لانگ ڈرائیوز پر بھی جاتی ہیں۔اپنی علیحدگی کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے فرح یوسف نے کہا کہ جب بھی وہ یوٹیوب یا سوشل میڈیا دیکھتی ہیں تو ایسی بے بنیاد خبریں سامنے آ جاتی ہیں، جن میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق بعض بلاگز کی سرخیاں اتنی نامناسب ہوتی ہیں کہ وہ انہیں دہرانا بھی مناسب نہیں سمجھتیں۔

فرح یوسف نے واضح انداز میں کہا کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ سب من گھڑت باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر معروف شخصیات بھی اس کا شکار رہ چکی ہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اداکار منیب بٹ کے بارے میں بھی برائیڈل فوٹو شوٹ کے بعد بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں اور اسی طرح کئی بار سینئر شخصیات کی وفات سے متعلق جھوٹی اطلاعات بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…