جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عدالت نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزی، پھل اور دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دےدیا

datetime 27  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عدالت نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی فروخت کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ایک ماتحت عدالت میں گلی محلوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج مقصود قریشی نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سینئر وکیل انوار ڈار کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے حکم دیا کہ رہائشی علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزیاں، پھل یا دیگر سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق ہاکرز صبح سویرے سے رات گئے تک گلیوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آوازیں لگا کر اشیاء فروخت کرتے ہیں، حالانکہ حکومتی احکامات کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل شور کے باعث شہریوں کی نیند متاثر ہوتی ہے اور لوگ ذہنی و جسمانی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے گلی محلوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے ساتھ دکانداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…