منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

datetime 27  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں دو سے تین مختلف مالیت کے نوٹس تیار کیے جائیں گے۔

پیر کے روز مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جیسے ہی کابینہ کی حتمی منظوری ملے گی، پرنٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے بینک نوٹس کے ڈیزائن کا عمل خاصی حد تک آگے بڑھ چکا ہے اور منظوری کے بعد بیک وقت دو یا تین مالیت کے نوٹس چھاپے جائیں گے۔ تاہم یہ نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک اس وقت تک نئے نوٹس متعارف نہیں کرائے گا جب تک موجودہ کرنسی کو تبدیل کرنے کے لیے مناسب مقدار میں نیا اسٹاک دستیاب نہ ہو جائے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ سب سے پہلے کن مالیت کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے کرنسی نوٹس زیر استعمال ہیں۔

جمیل احمد نے مزید بتایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی تجاویز پہلے ہی حکومت کو بھجوا دی گئی تھیں، جنہیں بعد میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن پر غور کیا گیا اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کرنسی نوٹس کی ازسرِنو ڈیزائننگ جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ماہرین کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…