سرگودھا(این این آئی)مال کے لالچ میں ڈرامہ کے لئے بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل ہو گیا جس پر ڈکیتی کی تفتیش میں مصروف پولیس نے قاتلہ بیوی کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا اور ملزمہ کو جوڈیشل بھجواتے ہوئے تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا ریجن کے علاقہ موسی خیل کے جاوید نے اپنی بیوی کلثوم بی بی کے ساتھ ملکر سسر کی رقم ہضم کرنے کے لئے ڈکیتی کے ڈرامہ کا منصوبہ بنا کر 17 ہزار میں پسٹل خرید کیا اور جاوید نے اپنی بیوی سے کہا کہ مجھے بازو میں فائر مارو لیکن گھریلو خاتون کے ہاتھوں چلنے والے پسٹل گولی بازو بجائے شوہر کے سینے لگی اور وہ زخمی ہونے کی بجائے قتل ھو گیا جس پر ڈکیتی کے ڈرامہ میں مصروف پولیس مقتول کی قاتل بیوی کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل قبضہ میں لیکر قاتلہ بیوی کو جوڈیشنل بھجوا دیا اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔















































