ا سلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
سیکشن 10 میں دس سال قید کی سزا جبکہ سیکشن 9 میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن 26اے میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔فیصلہ سنانے کے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد، رانا عثمان عدالت میں موجود تھے، ایمان مزاری، ہادی علی کی جانب سے کوئی بھی وکیل فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔















































