کراچی (این این آئی)ماہرِ نفسیات اور انفلوئنسر ماہین انوری نے معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو مبینہ طور پر خراب پیرنٹنگ پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔انسٹاگرام اکائونٹ پر ماہر نفسیات ماہین انوری نے فضا علی اور ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میں شدید مایوسی کے ساتھ یہ بات کر رہی ہوں۔
والدین، خاص طور پر مائیں، آخر ویوز کیلئے اپنی معصوم بیٹیوں کو کیوں استعمال کر رہی ہیں؟انہوں نے ایک مثال شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے، ایک 15سالہ لڑکی جس سے میری بات ہوئی وہ اپنی ماں کے رویئے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ براہِ کرم اپنے بچوں کی معصومیت کو سوشل میڈیا کیلئے استعمال نہ کریں۔انہوں نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فضا علی، ذرا سوچئے کہ آپ کتنے گہرے نفسیاتی نقصان کا سبب بن رہی ہیں۔















































