دبئی (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے عالمی کپ کے بعد ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑا اور انہیں یقین ہے کہ وہ دوبارہ ون ڈے کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وہ ون ڈے سے ریٹائر نہیں ہوئے انہیںخوشی ہوگی کہ اگر وہ ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریںاور مجھے یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن دوبارہ ون ڈے میں نظر آﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے سلیکشن کا پیمانہ ایک ہی ہوتا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے شعیب ملک کی مثال دی تھی کہ وہ کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم سے باہر تھے لیکن چونکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور مختلف لیگس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لہٰذاانہیںاسی کارکردگی کی بنا پر پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی یہی کرسکتے ہیں کہ اگر وہ جس فارمیٹ میں آﺅٹ آف فارم ہیں تو وہ اپنی فارم حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر اسی فارمیٹ میں کھیلیں گے یا جس فارمیٹ کے لیے دستیاب ہیں اسی میں کھیل کر وہ دوبارہ ون ڈے میں آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی نوجوان بیٹسمین پر بیٹنگ کے دوران اپنی رائے مسلط نہیں کرتے اور جب کوئی نوجوان بیٹسمین ان سے یہ کہتا ہے کہ وہ کوئی شاٹ کھیلنا چاہتا ہے تو وہ اسے کہتے ہیں کیوں نہیں ضرور کھیلو لیکن سوچ سمجھ کر۔وہ کسی بھی نوجوان بیٹسمین کو اس کا قدرتی کھیل کھیلنے سے نہیں روکتے اسی لیے نوجوان بیٹسمین بھی ان سے خوش رہتے ہیں۔