جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بجلی صارفین ٹیکسز کی مد میں 27روپے فی یونٹ ادا کرنے پر مجبور

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین ٹیکسز کی مد میں 27روپے فی یونٹ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی طرح بجلی بل میں عوام پر بجلی لاگت سے زائد حکومتی ٹیکسز کا بوجھ ہے، صارفین 6قسم کے ٹیکسز کی مد میں 27روپے فی یونٹ تک ادا کرنے پر مجبور ہیں، فیول چارجز اس کے علاوہ ہیں۔

دستاویزکے مطابق صارفین بجلی پر تقریبا 8روپے ٹیکس، 3روپے 23پیسے فی یونٹ گردشی قرض سرچارج،15روپے 69پیسے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔دستاویز کے مطابق صارفین سے 708ارب روپے صرف جی ایس ٹی کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔ نیپرا کے مطابق رواں سال صارفین 233ارب روپے گردشی قرض سرچارج ادا کرچکے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1946ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور فیول چارجز پر مزید ٹیکس اس کے علاوہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…