لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ اذدواج میںمنسلک ہوگئے۔جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی مریم نواز ، کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت دیگر اہل خانہ ، قریبی عزیز و اقارب ،وفاقی و صوبائی وزرا ء اورملکی و غیر ملکی مہمان شریک تھے، دلہن والوںنے باراتیوںکا پرتپاک استقبال کیا ۔
اس موقع پر سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کا کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔ولیمہ کی تقریب آج ( اتوار)جاتی امرا ء میں ہو گی جس میں 800کے قریب مہمانوںکو مدعو کیا گیا ہے ۔















































