نکیال (این این آئی)جاوید اقبال بڈھانوی کی متحرک، مدبر اور عوام دوست قیادت کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہو گئی، مسلم لیگ (ن)کو ایک مرتبہ پھر شدید سیاسی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا، لنجوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و کاروباری شخصیت ٹھیکیدار سردار شاہپال نے مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر وزیر خوراک وٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے سردار شاہپال اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور اسے پارٹی کیلئے باعث تقویت قرار دیا۔جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت جمہوریت آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی علمبردار جماعت ہے جس نے ہر دور میں محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ نکیال کے عوام نے پیپلز پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی جدوجہدکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکیال کے عوام کو درپیش مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو عزت وقار اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے جہاں کارکن ہی اصل طاقت ہوتے ہیں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ہرگز مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں عوامی خدمت کے سفر میں برابر کا شریک بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت پر بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی محض وعدوں اور نعروں کی سیاست نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوامی خدمت کا یہ مشن پوری قوت عزم اور دیانت داری کے ساتھ جاری رہے گا پیپلز پارٹی نے ہر دور میں محروم طبقات کی آواز بن کر جدوجہد کی ہے اور آج بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔
جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی ان کی اپنی جماعت اور ان کا گھر ہے ہم سب مل کر نکیال کے دیرینہ مسائل کے حل علاقے کی ترقی خوشحالی اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر سردار شاہپال نے کہا کہ نکیال کے عوام کے حقیقی محسن جاوید اقبال بڈھانوی ہیں انہوں نے طویل عرصہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد یہ محسوس کیا کہ عوامی مسائل کا حقیقی حل صرف وہی قیادت پیش کر سکتی ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہو اور عملی طور پر ان کے درمیان موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال بڈھانوی وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے نکیال کے عوام کے مسائل کو صرف سیاسی نعروں تک محدود نہیں رکھا بلکہ ہر فورم پر ان کے حل کے لیے جدوجہد کی۔سردار شاہپال نے کہا کہ نکیال اور لنجوٹ کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہیںلیکن جاوید اقبال بڈھانوی نے ان مسائل کو اعلیٰ سطح تک اجاگر کیا اور اپنی ذاتی کوششوں سے کئی معاملات میں عوام کو ریلیف دلایا جاوید اقبال بڈھانوی کی دیانت داری عوام سے وابستگی اور عملی سیاست نے انہیں بے حد متاثر کیااسی اعتماد اور یقین کے تحت انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ہم پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نکیال اور لنجوٹ کے عوام کی خدمت کریں گے اور جاوید اقبال بڈھانوی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔















































